پارا چنار ٹل مین شاہراہ بند ہونے سے شدید مشکلات، امدادی قافلہ روانہ نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیونیوزکے مطابق ضلع انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال ٹل سے کرم کے لیے روانہ نہیں ہوسکا ہے، روڈ کلیئرنس ملتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے دوسری جانب ضلع کرم کی ٹل پاراچنار شاہراہ پر صبح 6 سےشام 6 بجےتک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی آگاہی کے لیے لاؤڈ اسپیکرپر اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔ پولیس حکام نے عام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا ضلع کرم میں اسلحے کی نمائش اور 5 افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے جب کہ بگن فائرنگ کے بعد راستوں کی بندش اوربدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا کرم پریس کلب سے ختم کرکے مندوری میں جاری ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر