روضہ رسولﷺ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن، سال بھر انتظار کی عائد شرط ختم

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جا سکے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولﷺ کی آسانی سے زیارت کر سکیں گے، مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کیلئے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کر کے زیارت کیلئے بکنگ کی جا سکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر 20 منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺ کی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلئے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر