لیسکو کے کرپشن پر نکالے گئے 12 افسران رشوت دیکر بحال، وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لے کر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کمیٹی میں سابق سیکرٹری پاورشاہد خان، موجودہ سیکریٹری انرجی، آئی بی اور لیسکو بورڈ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیسکو منیجمنٹ پر پیسے لےکر 12 افسران کی بحالی، بین الاقوامی کمپنی سے سامان کی خریداری اور ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیرقانونی کنکشن دینے کا الزام ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو معاملات میں قوانین کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی شامل ہے، انتظامیہ نے سابق چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے موجودہ لیسکو چیف، چیئرمین بورڈ اور دیگر افسران کو کل اسلام آباد بلا لیا اور کمیٹی 10 جنوری تک حتمی رپورٹ وزیراعظم کو بھوا دے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر