افغانستان کا تجارتی حجم 2024 میں 12 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہوگیا

کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ 2024 میں افغانستان کا مجموعی تجارتی حجم 12 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہا ہے،اس میں گزشتہ برس کی نسبت درآمدات میں 38 فیصد اضافہ اور برآمدات میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے اتوار کے روز وزارت کے ترجمان اخونزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2024 میں افغانستان کی برآمدات کا حجم  12.42 ارب امریکی ڈالر رہا جس میں سے برآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ درآمدی اشیا کی مالیت 10.6 ارب ڈالرز رہی۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں افغانستان سے ایران، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔

زرعی مصنوعات، پروسیسڈ فوڈ آئٹمز، ٹیکسٹائل، چمڑے، برقی پرزے اور تعمیراتی مواد افغان درآمد کنندگان میں  سب سے زیادہ طلب کردہ اشیا ہیں۔

افغانستان کی اہم برآمدات میں کوئلہ، زعفران، تازہ اور خشک میوہ ، ہاتھ سے بنے قالین اور قیمتی و نیم قیمتی پتھر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر