رپبلکن رہنما مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو نئی گانگریس کے پہلے دن رپبلکن رہنما مائیک جانسن پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے ذریعے انتہائی کم فرق سے ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو ئے۔مائیک جانسن کو 218 جبکہ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 3 رپبلکن اراکین، رالف نورمن (جنوبی کیرولائنا)، کیتھ سیلف (ٹیکساس) اور تھامس میسی (کینٹکی) نے جانسن کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ تاہم نورمن اور سیلف نے جانسن سے مختصر ملاقات کے بعد حیران کن طور پر اپنا ووٹ تبدیل کر دیا۔دوسری جانب تمام ڈیموکریٹک اراکین نے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز کے حق میں ووٹ دیا۔رپورٹس کے مطابق رپبلکنز نے اب ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں پر باضابطہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اراکین نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ پیر کو کانگریس کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کی تصدیق کی جا سکے گی۔ایوان میں کم اکثریت کے باعث رپبلکنز کو قانون سازی کے لیے سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پارٹی کے اندر کسی بھی اختلاف کی صورت میں ووٹ ناکام ہو سکتا ہے، جبکہ سینیٹ میں زیادہ تر قانون سازی کے لیے ڈیموکریٹس کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر