تنہائی اور لوگوں سے کٹ جانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔خیال رہے کہ سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے سے مراد یہ ہے کہ کسی فرد کا دیگر سے تعلق یا رابطہ ختم ہو جائے جبکہ سماجی تعلقات کے باوجود خود کو تنہا سمجھنے پر تنہائی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دوستوں اور گھروالوں سے بات چیت یا میل جول ہمیں صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق سماجی میل جول سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جبکہ امراض قلب، فالج اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 42 ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں، ان کے خون کے نمونے اکٹھے کرکے صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔ماہرین نے تخمینہ لگایا کہ سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے والے اور تنہائی کے شکار افراد کی صحت دیگر کے مقابلے میں زیادہ ناقص ہوتی ہے۔انہوں نے دریافت کیا کہ ایسے افراد کے خون کے نمونوں میں متعدد ایسے پروٹینز موجود تھے جو گھروالوں یا دوستوں کے قریب رہنے والوں کے نمونوں میں نہیں تھے۔ان میں سے متعدد پروٹینز ایسے تھے جو جسمانی ورم، وائرل انفیکشن اور منفی مدافعتی ردعمل سے منسلک ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ان پروٹینز کے نتیجے میں امراض قلب، فالج، ذیابیطس ٹائپ 2 اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ سماجی طور پر الگ تھلگ رہنے اور تنہائی ناقص صحت سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری تحقیق میں ان پروٹینز کو دریافت کیا گیا کہ جو تنہا افراد کو جان لیوا امراض کا شکار بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان پروٹینز سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد کی صحت خراب کیوں رہتی ہے اور اس سے سماجی رشتوں اور تعلقات کی اہمیت بھی ثابت ہوتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل Nature Human Behaviour میں شائع ہوئے۔اس سے قبل جون 2023 میں چین کی Harbin میڈیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ جو افراد سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے یا تنہائی محسوس کرتے ہیں، ان میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ تنہائی یا الگ تھلگ ہونے سے کسی فرد کی صحت کیسے متاثر ہوتی ہے، یہ ابھی مکمل طور پر سمجھ نہیں آسکا مگر اس حوالے سے کئی عناصر ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد صحت کے لیے مفید غذا کا استعمال نہیں کرتے جبکہ ورزش سے بھی دور رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے کو جسمانی ورم اور کمزور مدافعتی نظام سے منسلک کیا جاتا ہے، جس سے مختلف دائمی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود تھی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر