بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر