ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ان کا کہنا تھا لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔چیف سیکرٹری کے پی ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈپٹی کمشنر جاوید محسود بگن جا رہے تھے، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین پُرامن رہیں،کوہاٹ معاہدے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کرم میں امن و امان خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔خیال رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود اور 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے، فائرنگ سے زخمی چاروں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ڈی سی کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی سی جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کے باعث کرم جانے والے پہلے قافلے کو روک دیا گیا ہے، صورتحال کا جائزہ لیکر قافلے کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر