مودی کا جِل بائیڈن کو ہزاروں ڈالرز مالیت کا تحفہ، امریکی حکام کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن، خاتون اول جل باہیڈن اور امریکی خفیہ اہلکاروں کو لاکھوں ڈالرز کے تحائف ملے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی حکام کو سب سے مہنگا تحفہ دیا، نریندر مودی نےامریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو20 ہزارڈالر کا ہیرا تحفے میں دیا۔اس کے علاوہ بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دیے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان کو تحائف دیے۔رپورٹ کے مطابق جیکب سلیوان کو چاندی کا مجسمہ جنوری 2023 میں دیا گیا جبکہ جولائی 2023 میں لکڑی سے تیار کیا گیا ہاتھی کا مجسمہ بطور تحفہ دیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے جوبائیڈن کو 2022 میں قالین کا تحفہ دیا گیا جس کی مالیت 525 ڈالر تھی۔2023 میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی طرف سے امریکی حکومتی سینئر ڈائریکٹر ایلیئن لوباکر کو 600 ڈالرز مالیت کا قالین بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے ملازمین کو 2023 میں ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف ملے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو بھی 18 ہزار ڈالرز مالیت کا ٹیلی اسکوپ کیمرہ تحفے میں ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو قیمتی گھڑیاں، ہیرے کے زیورات اور پرفیوم تحائف میں ملے۔لیبیا کے بزنس مین نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کا جیولری گفٹ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو دیا۔امریکی قانون کے مطابق 480 ڈالرز سے زیادہ مالیت کے تحائف کو رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اور اہم یا تاریخی تحائف کو نیشنل آرکائیوز یا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن منتقل کردیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر