مریم سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی۔وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنی نواز شریف آئی ٹی سینٹر میں کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔ملاقات میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائیڈ ٹریڈنگ کی بھی ٹریننگ دے گی۔ لاہور میں اسمارٹ کنٹرول روم، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اسمارٹ ٹرانسپورٹ، اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر بھی قائم ہوگا۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بہت جلد خطے کا آئی ٹی حب بنے گا، بچوں کو آئی ٹی سیکٹر میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں، چینی کمپنی کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا آغاز بھی کیاجائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر