آسٹریلین ماہرین ترقی و تعاون میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معترف

کینبرا(شِنہوا) علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی)کے نفاذ  کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آسٹریلین ماہرین نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایشیا بحرالکاہل خطے کے لئے اقتصادی فوائد لایا ہے ۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی میں اقتصادیات کے شعبے کی سینئر لیکچرروینلی چھنگ نے  شِنہوا کے ساتھ حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اپنےارکان  کی جی ڈی پی کے اعتبار سےدنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہے، اس  نے اپنے رکن ممالک کے درمیان پرامن رابطوں اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر نومبر 2020 میں  ایشیا بحرالکاہل کے 15 ممالک نے 8برس  کی بات چیت کے بعد دستخط کئے تھے جو 2022 کے پہلے دن نافذالعمل ہوا  جس سے دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے، ٹیکنالوجی کی اختراعات کے پھیلاؤ اور مقابلے کو فروغ دینا آزاد تجارت کے بڑے اقتصادی فوائد میں شامل ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  ایشیا بحرالکاہل خطے میں امن و ترقی میں مزید کردار ادا کرتی رہے گی اور دنیا کو یہ دکھائے گی کہ آزاد اور کھلی معیشتیں آپس میں کام کرکے کیا فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر