فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی گئی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھس بیٹھیے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں موجود ہیں، دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان سے باہر ایجنٹ بیٹھے ہیں، دوست نما دشمن باہر بیٹھے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف کمپین چلارہے ہیں، یہ بہت بڑا خطرہ ہے، اسلام آباد پر یلغار چڑھائی ہوئی، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، ڈیجیٹل محاذ پرپاکستان کے خلاف زہراگلا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کرکے پروپیگنڈا کیاجاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، سرحدپارسے ہونے والی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیاہے اور دیں گے، پاکستان کے اندردشمنوں کے سہولت کار موجود ہیں، دشمن کے سہولت کارپاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن ہمارا قومی مفاد سپریم ہے، صوبوں کے ساتھ مل کرامن امان کی صورت حال کوبہتربنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر