پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنےکی تقریب ہوئی۔پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنےکی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا۔جس کے بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکن کے طور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہوگیا۔دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ،روس،چین اور فرانس شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر