امریکہ میں ریکارڈ کریڈٹ کارڈ دیوالیہ پن اورسست کھپت معاشی منظرنامے پراثر انداز

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں کریڈٹ کارڈ میں دیوالیہ پن 2008 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔یہ مسلسل افراط زر اور بلند شرح سود کے درمیان کم آمدنی والے گھرانوں پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں نے 2025 میں مزید معاشی دباؤ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کریڈٹ کارڈ قرضوں پر دیوالیہ پن 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،یہ اس بات کی علامت ہے کہ کم آمدنی والے صارفین کی مالی حالت کئی برس کے بلند افراط زر کے بعد زوال پذیرہے۔

رپورٹ میں بینک ریگ ڈیٹا کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ قرض دہندگان کو 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 46 ارب امریکی ڈالر کا قرض معاف کرنا پڑا تھا جو ایک برس قبل کے کے مقابلے میں 50 فیصد زائد اور 2010 کے بعد سب سے زیادہ تھا۔

امریکی کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والے ایک بڑے ادارے کیپیٹل ون فنانشل کارپوریشن نے حال ہی میں کہا تھا کہ نومبر 2024  تک اس کے کریڈٹ کارڈ قرض کی عدم ادائیگی کے امکانات تیزی سے بڑھ کر 6.1 فیصد تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت  سے 5.2 فیصد سے بڑھے ہیں۔

فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کی گھروں کے قرضوں سے متعلق ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر یوں کے کریڈٹ کارڈز پر اس وقت مجموعی طور پر 11.7 کھرب ڈالرز واجب الادا ہیں،  کریڈٹ کارڈ بیلنس میں 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 24 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر