یمن کے حوثی باغیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

صنعا (شِنہوا) یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے یمن کے وسطی صوبے مارب میں امریکی ساختہ ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا ہے۔

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی پر بدھ کے روز نشر ہونے والے ایک بیان میں حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ صریح نے کہا کہ ڈرون مہلک سرگرمیاں انجام دے رہا تھا جسے مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

صریح کے مطابق یہ 72 گھنٹے میں گروپ کی جانب سے مار گرایا جانے والا دوسرا ایم کیو-9 ڈرون ہے جبکہ نومبر 2023 کے بعد سے مار گرایا جانے والا اپنی نوعیت کا 14 واں ڈرون ہے۔

حوثی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے ڈرون کی فوٹیج اگلے چند گھنٹے میں نشر کردی جائے گی۔

امریکی فوج نے حوثیوں کے دعوے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر