کوہاٹ گرینڈ جرگہ ملتوی ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری ذرائع کے مطابق کوہاٹ گرینڈ جرگہ ایک فریق کی درخواست پر بدھ تک ملتوی کیا گیا، درخواست کرنے والے فریق کے 3 عمائدین گزشتہ روز کوہاٹ نہیں پہنچ سکے، جرگے کا ایک رکن پشاور میں ہونے اور 2 اراکین خاندان میں اموات کے باعث کوہاٹ نہ پہنچ سکے۔سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ جرگے کی نشست درخواست کرنے والے فریق کے کہنے پر ملتوی کی گئی، جرگے میں فریقین کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں، دونوں تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں آج دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کر چکا ہے، امن معاہدے کے تحت ضلع کو اسلحے سے پاک اور بنکرز کا خاتمہ کیا جائے گا، علاقے میں کہیں بھی دہشتگردی ہوئی تو حکومت کارروائی کرےگی۔اس حوالے سے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیےکوشاں ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا تنازع پائیدار حل کے قریب ہے، اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر