عمران خان پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے: اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دو روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہ ڈیل کریں گے اور نہ بنی گالہ میں نظر بند ہوں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکا ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔اب اپنے ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے۔
رانا ثنااللہ کا بیان
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں احتجاج کے طریقوں پر اتفاق کرلیں، حدود طے کرلیں کہ اس سے آگے لائن کراس نہیں ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جب تک حریف سیاسی جماعیتں بیٹھ کربات نہیں کریں گی تب تک سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں احتجاج کا طریقہ کار ڈال دیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی، سال 2025 میں سیاسی استحکام کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو رہا جائے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر