جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصول کیا جائیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور منتقلی پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف ای ڈی) لگا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس بل کے تحت بلڈر اور ڈیویلپر کی کسی بھی متعارف کروائی جانے والی پراڈکٹس پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی جبکہ کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف اے ڈی عائد ہوگیا ور اگر فروخت کرنے والا اگر فائلر ہوا تو 3 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2024 کے اطلاق پر فروخت کرنے والا اگر لیٹ فائلر ہوا تو 5 فیصد ایف اے ڈی دے گا اور فروخت کرنے والا اگر نان فائلر ہوا تو سات فیصد ایف اے ڈی دے گا۔ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیون ای کے تحت فارم ہاوس، بڑے گھروں پر پانچ لاکھ روپے کیپیٹل ویلیو ٹیکس، اسلام آباد میں 2000 سے 4000 گز تک کے فارم ہاوس اور گھروں کی فروخت پر 5 لاکھ روپے سی وی ٹی عائد ہوگا۔اسلام آباد میں 4 ہزار گز سے بڑے فارم ہاوس اور گھروں کی فروخت پر 10 لاکھ کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ سرونگ اور ریٹائرڈ وفاقی اور صوبائی ملازمین، مسلح افواج اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور انتقال پر ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 45 سے کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ایک کروڑ سالانہ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس پر 10 فیصد سر چارج لگایا گیا ہے۔بجٹ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے، قابل ٹیکس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے لیے حاصل کی گئی رقم پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس لگایا گیا ہے، قابل ٹیکس آمدن پر 10 سے 15 فیصد لگا دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر