نیویارک (نیشنل ٹائمز )ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں پر مشتمل گروپ اس کا مقابلہ کرے گا۔فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان ایک وسیع علاقائی جنگ کے خدشے کے تحت سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ یہ لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں صیہونی حکومت کے پروپیگنڈے کو نفسیاتی جنگ سمجھتا ہے۔ اگر اس نے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت شروع کی، تو ایک تباہ کن جنگ شروع ہو جائے گی۔ تمام مزاحمتی محاذوں کی مکمل شمولیت سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔
اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو تباہ کن جنگ ہو گی: ایران کا انتباہ



