سعودی عرب، گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر نمازِ، جمعہ کے خطبات اور دعا کو مختصر کردیا گیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی حکومت نے شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبہ، نماز اور دعا کو مختصر کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر نماز جمعہ کیلئے پہلی اور دوسری آذان کے درمیان وقفہ بھی کم کرکے 10 منٹ کردیا گیا جبکہ نمازِ جمعہ کا خطبہ اور جماعت کا دورانیہ بھی 30 سے 45 منٹ کے بجائے 15 منٹ رہا۔یاد رہے کہ نماز اور خطبے کے دورانیے کی تبدیلی گزشتہ جمعے سے کی گئی تھی جو موسم گرما کے ختم ہونے تک برقرار رہے گی۔ مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی افضل ہے، جمعے کیلئے نمازی صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کڑی دھوپ اور شدید گرمی میں کھڑے رہتے ہیں۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا نہیں چاہتے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ لوگ گرمی میں تڑپیں۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں جمعے کے روز خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرکے 10 منٹ تک کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر