پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے ذیابیطس کاخطرہ ہوسکتا ہے: تحقیق

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز)ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کی بوتل میں موجود کیمیکل اجزاء اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کے درمیان تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جرنل ڈائیبیٹیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے اور پینے کے پیکجز بشمول پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں، بنانے کے لیے استعمال کیا جانے والا کیمیکل بسفینول اے (بی پی اے) جسم میں شوگر کو قابو کرنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت کو کم کر سکتا ہے۔تحقیق کے نتائج امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن کے تحت منعقد ہونے والے سائنٹیفک سیشن میں پیش کیے جائیں گے۔اس تحقیق میں امریکا کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) پر زور دیا گیا ہے کہ ادارہ بوتلوں اور کھانے کے برتنوں کے بی پی اے کیمیکل کی محفوظ حد کا تعین کرے۔محققین نے متنبہ کیا ہے کہ ’ان نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ شاید ای پی اے کی جانب سے محفوظ قرار دی گئی مقدار پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے والے مریضوں کو اس تبدیلی کو قبول کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔‘محققین کا کہنا ہے کہ فولاد یا شیشے کی بوتلیں اور بی پی اے سے پاک کین استعمال کرتے ہوئے جسم میں جانے والی بی پی اے کی مقدار کم کر کے ذیابیطس کے خطرے میں کمی لائی جا سکتی ہیپلاسٹک کی بوتلیں اپنی سہولت کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر جگہ استعمال کی جاتی ہیں لیکن بڑھتی ہوئی تحقیق بوتلوں کے کیمیائی اجزا کے صحت پر اثرات کے بارے میں خدشات پیدا کر رہی ہے۔واضح رہے ماضی میں کی جانے والی کسی بھی تحقیق میں اس کیمیکل اور ذیابیطس کے خطرات میں اضافے کا براہ راست جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر