غزہ میں اسرائیلی فوج کا درندگی کامظاہرہ، معمر فلسطینی خاتون پر کتا چھوڑ دیا

غزہ (نیشنل ٹائمز )غزہ میں اسرائیلی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں گھر خالی نہ کرنے پر ایک معمر فلسطینی خاتون پر کتا چھوڑدیا۔ الجزیرہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کا کتا معمر فلسطینی خاتون کے گھر میں داخل ہوکر ان پر حملہ کردیتا ہے۔نشریاتی ادار ے کے مطابق ویڈیو کچھ ہفتوں قبل کی ہے اور حملے کا شکار ہونے والی خاتون کی شناخت دولت التنانی کے نام سے ہوئی ہے، حملے کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا ہاتھ زخمی ہوا ہے اور اسپتال یا طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان کا اب تک مناسب علاج نہیں ہوسکا ہے۔متاثرہ خاتون نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر سے جبرا بے دخل کیے جانے سے انکار کیا تو اسرائیلی فوج نے ان پر کتا چھوڑ دیا جس نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر