غزہ میں دو ہزار بچے ٹانگوں سے محروم، 21ہزار سے زائد لاپتا ہیں، اونروا چیف

جینوا(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہر روز دس بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہوتے ہیں گویا ایک ماہ کے دوران صرف ٹانگوں سے معذور ہونے والے بچوں کی تعداد 300کو پہنچ گئی ہے،اونروا چیف فلپ لازارینی نے یہ انکشاف اس جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے کیا ہے جہاں اب تک لگ بھگ 10ہزار سے زائد بچے اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ ہی کی رپورٹ کے مطابق قحط زدگی کے باعث بہت سے بچے بھوک کی وجہ سے ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں، جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو رہے ہیں’اونروا’ سربراہ نے یہ انکشاف جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، ان کا کہنا تھا ‘ٹانگوں سے معذور ہونے والے ان بچوں میں دوسری معذوریوں کا شکار ہونے والے بچے شامل نہیں ہیں۔ حتی کہ وہ بچے بھی شامل نہیں ہیں جو ہاتھوں یا بازوں سے محروم ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک کی 260دنوں پر مشتمل جنگ کے حوالے سے ٹانگوں سے معذور ہونے والے ان بچوں کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے،’اونروا’ سربراہ نے کہا ‘بعض اوقات بچوں کے علاج کے دوران ان کی سرجری ‘انیستھیزیا’ دیے بغیر کی جاتی ہے۔ جس سے ہر ذی روح اندازہ کر سکتا ہے کہ وہ بچے کس تکلیف سے گزرتے ہیں، انہوں نے کہا ‘یہ وہ خوفناک صورتحال ہے جس کا فلسطین میں بچوں کو سامنا ہے۔’



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر