اسرائیلی فضائی حملوں میں اسمعیل ھنیہ کی ہمشیرہ سمیت کم از کم 26 فلسطینی جاں بحق

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سیاسی بیورو کیسربراہ اسمعیل ھنیہ کی ہمشیرہ سمیت کم از کم 26 فلسطینی جاں بحق ہوگے۔اسرائیلی طیاروں نے دو رہائشی مکانات،غزہ میں بے گھرافراد کی عارضی پناہ گاہ بننے والے دو اسکولوں اور ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے امدادی عملے نیغزہ شہر کے مشرق میں الدراج کے علاقے اور شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں واقع دو اسکولوں اورالشجاعیہ محلے میں الزملی خاندان کے ایک مکان پر حملوں کے بعد امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان مقامات سے 13 افراد کی لاشیں برآمد اور درجنوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہرکے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمعیل ھنیہ کے خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کئی میزائل داغے جس سے گھر کی عمارت منہدم ہوگئی۔اسپتال ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اس حملے میں اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 10 افراد جاں بحق اور خاندان کے کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر