دنیا میں پہلی بار مرگی سے بچاو کی ڈیوائس مریض کی کھوپڑی میں لگادی گئی

لندن (نیشنل ٹائمز)دنیا میں پہلی بار مرگی کے کسی مریض کی کھوپڑی میں الیکٹرانک ڈیوائس لگا دی گئی، جس کے بعد متاثرہ مریض کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے اکتوبر 2023 میں 12 سالہ بچے کی کھوپڑی میں ساڑھے تین سینٹی میٹر کی الیکٹرانک ڈیوائس نصب کی تھی۔ڈیوائس نصب ہونے کے بعد مریض بچے کی صحت بہتر ہوچکی ہے اور انہیں پڑنے والے مرگی کے دوروں میں 80 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔ماہرین نے 8 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بچے کے سر میں الیکٹرانک ڈیوائس نصب کی تھی اور اسے دماغ میں اسکریوز کی مدد سے دماغی ہڈیوں کے ساتھ جوڑا گیا۔ماہرین نے ڈیوائس کی جگہ بنانے کے لیے بچے کی کھوپڑی کی ہڈی کو ہٹایا، جس کے بعد وہاں ڈیوائس لگائی گئی۔بچے کی کھوپڑی میں نصب کی گئی ڈیوائس میں دو آلات ہیں، جس میں سے ایک آلہ مرگی کے دوروں کا سبب بننے والے خراب دماغی سگنلز کو روکتا ہے جب کہ دوسرا آلہ مریض بچے کے دماغ کو بہتر سگنل دے کر بے ہوش ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔مذکورہ ڈیوائس لگائے جانے کے بعد بچے کے بے ہوشی کے دورے 80 فیصد کم ہوگئی اور ان کی صحت بہتر ہے اور انہیں کسی طرح کا کوئی دوسرا مسئلہ بھی نہیں ہوا۔جس بچے کی کھوپڑی میں ڈیوائس نصب کی گئی ہے، وہ مرگی کی خطرناک قسم میں تین سال کی عمر میں مبتلا ہوا تھا اور اسے یومیہ 100 بار بھی بے ہوشی کے دورے پڑتے تھے۔بچے میں ڈیوائس کے بہتر کام کرنے کے بعد اب ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ ڈیوائس نہ صرف مرگی بلکہ دیگر ذہنی امراض کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی اور اسے کھوپڑی میں لگانے کے بجائے سینے میں بھی لگاکر اسے دماغ سے منسلک کیا جا سکے گا۔خیال رہے کہ مرگی ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں، یہ بیماری یا تو موروثی ہوتی ہے یا پھر کسی واقعے کے بعد لاحق ہوتی ہے۔یہ دماغی بیماری ہوتی ہے، بے ہوشی کے دورے کے بعد مریض کی یادداشت کئی منٹوں تک چلی جاتی ہے تاہم وہ آہستہ آہستہ واپس آنے لگتی ہے۔مرگی کے مریض کو اس بات کا پتا نہیں چلتا کہ اسے کب بے ہوشی کا دورہ آنے والا ہے، پاکستان میں بھی ہزاروں افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔مرگی کے حوالیسے ملک بھر میں توہمات پائی جاتی ہیں، تاہم ماہرین صحت کے مطابق یہ بیماری مکمل طور پر قابل علاج ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر