بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں سب کو منع کردیا، مہوش حیات

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا۔مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ میں پاکستانی سینما کی بحالی اور بڑی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں۔ مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں اتنی پذیرائی اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئیے۔ میں اپنے ملک میں اپنے کام کو انجوائے کر رہی ہوں۔ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر