حماس نے گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی بکتربند گاڑی تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی بکتربند گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکے ٹیلیگرام چینل پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیلی بکتر بند پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد بکتر بند گاڑی میں آگ بھی لگ جاتی ہے۔حماس کے مطابق رفح کے علاقے تل زعرب میں اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ کور کی بکتر بند گاڑی کو ریڈ ایرو میزائل سے نشانہ بنا گیا جس کے بعد مدد کے لیے آنے والے فوجی دستوں پر راکٹ داغے گئے۔القسام بریگیڈز کے جانب سے گزشتہ روز اس حملے کی خبر دی گئی تھی جس کی ویڈیو گزشتہ روز جاری کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر