؎ بخارسٹ(نیشنل ٹائمز)رومانیہ نے یوکرین کی سرحد کے قریب واقع میخائل کوگا لینی چیانو ایئر بیس کو توسیع دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، رومانیہ نے فوجی اڈے کی توسیع اور جدید کاری کے منصوبے کے لیے تقریبا 2.7لین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔بیس کے کمانڈرکرنل نکولے کریٹو نے کہا کہ روس کا 2008میں جارجیائی علاقے اور 2014میں کریمیا سے الحاق توسیع کے فیصلے میں موثر بنا ہے۔منصوبے کے دائرہ کار میں، ایک نیا رن وے، گارڈ ٹاور اور موجودہ اور مستقبل کے فوجی سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے اضافی ہینگرز بنائے جائیں گے۔ایک اندازے کے مطابق، اڈے کی توسیع کے ساتھ یہ یورپ میں نیٹو کے سب سے بڑے فضائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔اگرچہ فوجی اڈے کو بحیرہ اسود تک براہ راست رسائی حاصل ہے، لیکن روسی سرزمین سے اس کی قربت بھی توجہ مبذول کراتی ہے۔
رومانیہ کا روس سے قریبی سرحد پر اپنے فضائی اڈے میں توسیع کا فیصلہ



