تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے حزب اللہ کے ایک ڈرون کو ایک ایسے علاقے میںر وک دیا جہاں فوجی صنعتوں کے لیے ایک اسرائیلی کمپنی کی فیکٹریاں موجود ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ایک ڈرون کو شمالی اسرائیل میں مشگاو کے علاقے میں رافیل کمپنی کے لیشم انسٹی ٹیوٹ کے علاقے میں روکا گیا، جنوبی لبنان سے فضائی ہدف کے کراسنگ کی طرف داغے گئے انٹرسیپٹر میزائلوں کی وجہ سے وسطی الجلیل میں سائرن بجنے لگے،خیال رہے رافیل ملٹری انڈسٹریز اسرائیلی وزارت دفاع کا ایک سابقہ ڈویژن ہے اور اسے ایک سرکاری ادارہ سمجھا جاتا ہے اور یہ ادارہ اسرائیلی فوج کے لیے جنگی ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے اور مکمل رازداری کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کو بیرون ملک برآمد بھی کرتا ہے۔
اسرائیلی ملٹری اندسٹری کے علاقے پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا



