تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد، پارلیمنٹ نے بل منظور کرلیا

دوشنبے (نیشنل ٹائمز) مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔ تاجکستان میں بھی خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پارلیمنٹ نے بل بھی منظور کرلیا ہے، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی ہے، تاجکستان میں عموما خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں اور نقاب میں آنکھوں کے سوا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے۔ تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریبا 700 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاجکستان میں ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 39500 سومونیس (3500 ڈالر) کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماں کو خلاف ورزی کرنے پر 54000 سے 57600 سومونیس (4800 ڈالر) تک جرمانہ کیا جا سکتاہے۔ یاد رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر