49 حجاج کی اموات، تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

تیونسیا (نیشنل ٹائمز ) حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔ اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے 35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 18 لاکھ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 16 لاکھ کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر