آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پرتسلیم کرلیا

یریوان(نیشنل ٹائمز) آرمینیا نے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔آرمینیا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر، ہم نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے پرامن اور جامع حل کے لئے آواز اٹھائی اور اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کو حل کرنے کے دو ریاستی اصول کی حمایت کی۔ہمیں یقین ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جائزخواہشات کو یقینی بنانے کا واحد طریقہ یہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا موقف اور حقائق کی بنیاد پراوربین الاقوامی قانون و مساوات، خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے 22 مئی کو ایک ساتھ 28 مئی سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے ان ممالک کے فیصلے کی مذمت کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر