کینیڈا نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو “دہشت گرد تنظیم” قرار دیدیا

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا نے ایران کی مسلح افواج کی ایک شاخ اسلامی پاسداران انقلاب کو “‘دہشت گرد تنظیم” کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔وزیرعوامی تحفظ ڈومینک لا بلانک نے اعلان کہ کہا کہ اسلامی پاسداران انقلاب کی “دہشت گرد سرگرمیوں سے نمٹنے ” کے لئے کینیڈا اپنے تمام وسائل استعمال کرے گا۔لا بلانک نے کہا کہ اسلامی پاسداران انقلاب کے اعلی ارکان سمیت ایرانی حکومت کے ہزاروں اعلی عہدیداروں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور جو افراد پہلے ہی ملک میں موجود ہیں ان کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں نکالا جاسکتا ہے۔عوامی تحفظ کینیڈا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فہرست میں شامل ہونے کے بعد بینک اور بروکریجز جیسے کینیڈا کے مالیاتی ادارے مذکورہ تنظیم کے ملکیتی اثاثے فوری طور پر منجمد کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی دہشت گرد گروپ کی ملکیتی یا کنٹرول والے اثاثوں سے کسی بھی قسم کا لین دین کینیڈا اور بیرون ملک کینیڈین شہریوں کے لیے مجرمانہ فعل تصور کیا جاتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خیراتی ادارے اگر دہشت گرد گروہوں سے اپنے روابط برقرار رکھتے ہیں تو وہ اپنی حیثیت کھو سکتے ہیں اور ان گروہوں سے وابستہ افراد کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔امریکہ نے 2019 میں اسلامی پاسداران انقلاب کو “دہشت گرد تنظیم” قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر