شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر سے ریکوری کے بعد منظر عام پر آگئیں، سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر

لندن (نیشنل ٹائمز ) شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر سے ریکوری کے بعد منظر عام پر آ گئی ہیں، سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد وہ کسی بھی سماجی سرگرمی میں شامل نہیں ہوئیں اور منظر عام غائب رہیں تاہم کئی ماہ بعد انہوں نے کینسر سے ریکوری کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن خوبصورت انداز میں ایک درخت کے نیچے کھڑی ہیں اور ان کے ارد گرد سر سبز پودے ہیں، شیئر کی گئی تصویر میں کیٹ مڈلٹن خاصی بہتر دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیٹ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران اچھے اور برے دن کا سامنا کرنا پڑا، کینسر کے علاج سے مطمئن ہوں مگر ابھی مزید چند ہفتے علاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی، کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں شہزادی کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر