یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

کیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین نے روسی صدر کی جانب سے پیش کردہ امن مذاکرات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی تجویز اہمیت کی حامل نہیں، ولادیمیر پیوٹن حقیقت کا جائزہ لینے سے انکاری ہے، روسی قیادت جانتی ہے کہ یوکرین یہ تجویز قبول نہیں کرے گا، مشرقی علاقے سے یوکرینی فوج کا انخلا ممکن نہیں، یوکرین اپنے علاقے کبھی روس کے حوالے نہیں کرے گا۔واضح رہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زلنسکی کو مذاکرات کی مشروط دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرینی صدر اگر بات چیت سے جنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو نیٹو ممبر شپ کے دعوے سے دستبردار ہو اور مشرقی علاقے سے فوج واپس بلائی جائے۔ ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ ڈونیٹسک، لوگانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا سے مکمل فوجی انخلا ہی جنگ بندی کا باعث بن سکتا ہے، روس یوکرین میں جنگ صرف اسی صورت میں ختم کرے گا جب کیف اپنے نیٹو کے عزائم کو ترک کرے اور مغربی پابندیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر