سعودی حکومت کے اقدامات، عازمین کا غار حرا کی چوٹی تک پہنچنا آسان ہوگیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی حکومت کے زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدامات کی وجہ سے عازمین کا غار حرا کی چوٹی تک پہنچنا آسان ہوگیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے غار حرا کی چوٹی تک جانے والے خصوصی راستے پر کافی کشادہ اور بہترین سیڑھیاں بنائی ہیں اور زائرین کی سہولت کے لیے بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔غار حرا کے پہاڑ کے دامن میں حرا ثقافتی ولیج بھی بنایا گیا ہے جب کہ ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سے زائرین کھانے پینے سمیت دیگر اشیائے کی خریداری کر سکتے ہیں،سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حرا پہاڑ کے دامن میں زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں لگائی گئی ہیں جب کہ سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی کے چھڑکائو کے لیے خصوصی فوارے بھی نصب کیے گئے ہیں۔آئندہ برس گالف کارٹ کی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے زائرین غار حرا تک مزید آسانی سے پہنچ جائیں گے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر