حج سیکیورٹی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں مصنوعی ذہانت سے لیس8ہزار کیمرے نصب

ریاض (نیشنل ٹائمز) مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ)میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے 8ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق کیمروں کو نگرانی کے لیے 500سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔الکریدیس کا کہنا تھا کہ مرکز نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل کیمروں کی تنصیب کی ہے جس کے سبب عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلی ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکز کئی جدید تکنیکی صلاحیتوں کے حوالے سے ممتاز ہیں کیونکہ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمرے مسجد الحرام میں سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911سے بھی براہ راست رابطے میں ہوں گے تاکہ سیکیورٹی کے مسائل فوری حل کیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر