کویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 بھارتی مزدور ہلاک

کویت سٹی (نیشنل ٹائمز)کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 ہندوستانیوں سمیت 50 مزدور ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کویتی شہر منگاف میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے 50 افراد میں کم از کم 40 ہندوستانی شامل ہیں۔آگ بدھ کو ایک عمارت میں لگی جہاں درجنوں مزدور رہائش پذیر تھے۔واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی ہندوستان کی ریاستوں کیرالہ اور تامل ناڈو سے ہے جبکہ 50 کے قریب ہندوستانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے فلپائنی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تین فلپائنی بھی مارے گئے ہیں اور زخمیوں میں فلپائنی اور نیپالی مزدور بھی شامل ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ آگ لگنے کے وقت عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اصل مرنے والوں کی تعداد 49 تھی لیکن جمعرات کو وزیر خارجہ عبداللہ ال یحیی نے کہا کہ ایک شخص رات کو مرا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے اور میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر