امریکا میں تاجکستان کے 10باشندے داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا میں چند روز کے دوران تاجکستان سے تعلق رکھنے والے 10افراد کو داعش کے ایک گروپ سے مبینہ تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔جنوبی سرحد سے ملک میں داخل ہونے والے ان تاجک شہریوں کو نیو یارک، فلاڈیلفیا اور لاس اینجلس میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں بظاہر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر پکڑا گیا ہے۔امریکیمیڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ داعش کے گروپ سے ان کے مبینہ تعلق کی نوعیت کیا تھی تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے ان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔تاجکستان کے یہ باشندے اس وقت یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔ انہیں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔ اب انہیں ملک بدر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔تاجکستان کے یہ تمام باشندے گزشتہ موسمِ بہار میں امریکا میں داخل ہوئے تھے اور امریکی حکومت کی اسکریننگ کے دوران ان کے حوالے سے کوئی مشکوک بات سامنے نہیں آئی تھی۔ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کے محکمے نے چند غیر امریکی باشندوں کو امیگریشن سے متعلق معاملات میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دونوں اداروں نے بتایا کہ امریکا اس وقت خطرناک کیفیت سے دوچار ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر