پاکستانی گانے چرا کر فلم عاشقی میں شامل کیے گئے، بھارتی میوزک ڈائریکٹر کا اعتراف

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت نے کہا ہے کہ پاکستانی گانے چرا کر سپرہٹ فلم عاشقی میں شامل کیے گئے۔بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے شاہکار گانے کمپوز کرنے والی جوڑی جیتن۔ للیت کے للیت پنڈت نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں اپنے گانوں کی وجہ سے سپر ہٹ ہونے والی فلم عاشقی میں پاکستانی گانے چرا کر شامل کیے گئے۔للیت پنڈت کا کہنا تھا کہ عاشقی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ندیم شیرون کی موسیقار جوڑی نے پاکستانی گانوں کے نہ صرف دھنیں چرائیں بلکہ الفاظ تک تبدیل نہیں کیے۔ یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔بھارتی میوزک ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ فلم کے ندیم دبئی جاتے تھے اور پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے۔ بھارت پہنچنے کے بعد ندیم شیرون انہیں گانوں کو ری پروڈیوس کردیتے تھے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستانی گانوں کو شاعری سمیت استعمال کیا گیا اورانہیں گانوں کی بنیاد پر ندیم شیرون نے شہرت حاصل کی۔للیت پنڈت نے کہا کہ میں نے بھی انگلش گانوں کے کچھ حصے بالی ووڈ کے گانوں میں استعمال کیے ہیں تاہم جیتن خالص کمپوزر ہیں اور ان کی بنائی گئی دھنیں ان کی اپنی تخلیق کی گئی ہوتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر