ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ 11 جون سے 13ذو الحجہ تک غیر اجازت یافتہ گاڑیوں کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی رہے گی۔محکمہ امن عامہ نے کہا کہ غیر قانونی عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش سنگین جرم ہے۔ ایسا کرنے پر ڈرائیور کو چھ ماہ قید اور گاڑی میں سوار ہر شخص پر 50ہزار ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں گاڑی ضبط ہوجائے گی جبکہ غیر ملکی ڈرائیور کو سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک سے بے دخل کر کے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔محکمہ امن عامہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ شہر یا مرکزی علاقے میں یا مشاعر مقدسہ میں کوئی بھی شخص گرفتار ہوا تو اس پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں بغیر پرمٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی



