تمباکو نوشی کرنے والے افراد دنیا کو آلودہ کر رہے ہیں، اردگان

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں تمباکو نوش افراد کی تعداد میں جزوی کمی کا واقع ہونا خوش آئند ہے ۔انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے نوجوانوں سے خطاب کے دوران صدر اردگان نے کہا کہ دنیا میں ہر روز 20ہزار افراد تمباکو نوشی سے متعلقہ امراض میں مبتلا ہوکر جان دے دیتے ہیں، ترکیہ میں ہر سال 85ہزار کے قریب افراد تمباکو نوشی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، ترک صدر نے کہا کہ دنیا میں بچوں کی نصف تعداد تمباکو نوشی کے مضر اثرات کا شکار ہو رہے ہیں،سگریٹ کے دھویں میں 4ہزار سے زیادہ مضرصحت کیمیائی اجزا موجود ہوتے ہیں جنہیں تمباکو نوش فضا میں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں اور جو تمباکو کا استعمال نہیں کرتے وہ اس ہوا میں سانس لینے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ تمباکو نوشی کے تمام منفی اورنقصان دہ اثرات کے باوجود تمباکو ساز صنعتیں ہر سال 700ارب ڈالر کا منافع کما رہی ہیں۔صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ میں تمباکو نوش افراد کی تعداد میں جزوی کمی ضرور ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر