بغداد(نیشنل ٹائمز) داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر مجرم تھا،برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میںبوبکر البغدادی کی اہلیہ امِ حذیفہ نے کہا کہ میرا شوہر مجرم تھا، نام نہاد دولت اسلامیہ کے گڑھ سمجھے جانے والے شامی شہررقہ میں وہ شوہر کے ساتھ رہتی تھیں، خود کو بچانے کے لیے بار بار جگہ بدلنی پڑتی، انہوں نے کہا کہ بچوں کو مجھ سے الگ کر دیا گیا، شوہر نے حقیقی دنیا سے کاٹ کررکھ دیا تھا، ٹی وی دیکھ سکتے تھے نہ موبائل فون، ہر قسم کی ٹیکنالوجی سے دور تھی۔ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ چھپ کرٹی وی دیکھا توپتہ چلا شوہر موصل کی مسجد میں بطور نام نہاد اسلامی خلافت کے سربراہ کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر نے میری مخالفت کے باوجود بارہ سال کی بیٹی کی شادی اپنے دوست سے کرائی۔ام حذیفہ نے کہا کہ 2019میں امریکی فوجی آپریشن میں ابوبکر نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، اس دھماکے میں ان کے بچے بھی ہلاک ہوئے، ان کی چار میں سے دو بیویاں بھی فائرنگ کے تبادلے میں ماری گئیں۔داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ آج کل عراقی جیل میں قید ہیں، دہشت گردی میں ملوث ہونے جیسے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔
داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے



