ملاوی کے نائب صدر سمیت 10افراد طیارے کے حادثے میں ہلاک

لیلونگوے (نیشنل ٹائمز) افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سالوس کلاس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔اس بات کی تصدیق ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے کی۔ملاوی کے صدر نے ٹی وی خطاب کے دوران بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ دریافت کرلیا ہے اور اس پر سوار کوئی فرد زندہ نہیں بچ سکا۔طیارے کے ملبے کو ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے جنگل میں دریافت کیا گیا۔اس سے قبل ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ نائب صدر سالوس کلاس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا ہے، مگر ابھی تک اسے دریافت نہیں کیا جاسکا،ان کا کہنا تھا کہ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔خیال رہے کہ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10افراد سوار تھے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر