حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو مکہ سے نکال دیا گیا

مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز) سعودی حکام نے حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوا دیا۔ مکہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کی جانب سے حج کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بریفنگ وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر میں دی گئی،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ حج پرمٹ کے بغیر افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکنا اور مکہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی حصار نافذ کرنا ہے تاکہ غیر مجاز داخلے کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج اور حاجیوں کی سکیورٹی ایک ریڈ لائن ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزا رکھنے والوں میں سے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔مزید کہا گیا کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کوفوری کارروائی کے لیے تمام انسانی اور مادی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزا حج کی اجازت نہیں دیتا، حج پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے، سعودی قیادت کی مدد سے جلد اب اسمارٹ حج ہوگا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر