اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے نصیرت کیمپ مقتل گاہ میں تبدیل، 274 فلسطینی شہید،689 زخمی

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی غزہ کے نصیرت پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 274 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 4 یرغمالیوں کی رہائی کی آڑ میں نصیرت کمیپ پر شدید بمباری کی۔ بمباری مبینہ طور پر 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروانے کے بعد کی گئی۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 689 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیل فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے فیلڈ اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی۔ غزہ میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے نصیرت کیمپ کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں نوا میوزک فیسٹول سے یرغمال بنائے گئے 4 افراد کو نصیرت آپریشن میں رہا کرواا لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں میں 25 سالہ نوا ارگمانی، 21 سالہ الموگ میر جان، 27 سالہ آندرے کوزلوف اور 40 سالہ شلومی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان یرغمالیوں کی رہائی کی فوٹیج بھی شیئر کی جس میں چاروں قیدیوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رہائی اور پھر تل ابیب ہسپتال میں اہلخانہ سے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں اب بھی 116 یرغمالی باقی ہیں جن میں سے 41 ہلاک ہوچکے ہیں، حماس نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے نصیرت آپریشن کے بعد غزہ میں مزید خونی کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ایسی مزید کارروائیاں کرے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے قیدیوں کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دیگر قیدیوں کی رہائی کے لیے آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر