اسرائیل کا اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر ا ظہار برہمی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے اقوام متحدہ کے فیصلے کے جواب میں فلسطینیوں پر بمباری کو منصفانہ جنگ قرار دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو مکمل طور پر جائز قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رپورٹ 18 جون کو جاری کی جائے گی۔انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق مسلح تصادم میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں اسرائیل کو شامل کرنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مکمل طور پر جائز قدم ہے۔ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں 15 ہزار بچوں کے مرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا، اسرائیل کے شرمناک اقدامات ناقابل بیان ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 15 ہزار 500 سے زیادہ بچے شہید ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر