آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی‘ انور مقصود

کراچی (نیشنل ٹائمز) لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کی انوکھی وجہ بتا دی۔ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا، اس شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز بھی بن رہی ہیں جبکہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔انور مقصود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملے گا، اس کے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کریں گے کہ لے لو بھائی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر