کبری خان کو بھی دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز )پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔کبری خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں دبئی کا اپنا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بیحد شکرگزار ہوں۔کبری خان نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر ہموار بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔دبئی کا گولڈن ویزا اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر