خیبرپختونخوا کا بجٹ خلاف آئین اور وزیراعلی کے تازہ شہد کے استعمال کا نتیجہ ہے، امیر مقام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ اور وزیراعلی کے تازہ شہد کے استعمال کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پہلے پیش کر کے آئین ، وفاق پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا خیالی پلائو پیش کیا ہے، یہ شیخ چلی بجٹ ہے اور عید سے ایک دِن پہلے چاند نکالنے کی کوشش ہے، جس میں ذرائع آمدن کا تعین ابھی ہوا نہیں اور بجٹ بن گیا، اس پر صرف ہنسا جاسکتا ہے۔خیبرپختونخوا کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں وفاقی انجینئر امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختون خوا کا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرناغیرحقیقی اور صرف ایک پولیٹکل اسٹنٹ ہے۔ پاکستان ایک وفاق ہے جو اکائیوں کے ساتھ مل کر بجٹ سازی کرتا ہے۔ کے پی حکومت وفاق اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ یہ ایک طے شدہ آئینی و ریاستی طریقہ کار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے پی کے کے اعدادوشمار اور بجٹ تخمینے سب وفاق سے ملنے والی رقوم کے اندازوں پر مبنی ہیں، توقعات اور امکانات پر مبنی بجٹ ہے جو ٹھوس منصوبہ بندی، معاشی حکمت عملی اور عوام کی فلاح اور ریلیف سے خالی ہے۔ اس لئے یہ فرضی بجٹ اور عوام کو دھوکہ دینے کا نیا طریقہ ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ جب تک محاصل کا درست تخمینہ نہ ہو، اس وقت تک کے پی کے تخمینے سب مفروضی اور غیرحقیقی ہوں گے۔ وفاق میں محاصل( ریوینیوز )جمع ہوتے ہیں اور مشاورت سے ان کی تقسیم کے امور طے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے خود تسلیم کیا ہے کہ وفاقی بجٹ آنے کے بعد کے پی کے بجٹ تجاویز میں ترامیم کریں گے۔ اس بیان کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کے پی کے کا بجٹ حقیقی نہیں محض مفروضہ اور ناٹک ہے۔ یہ تازہ شہد کے استعمال کا اثر لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں وفاق کی ضرورت نہیں اور خود بجٹ بناسکتے ہیں۔ یہ پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 15 دِن پہلے ہی بتا رہے ہیں کہ صوبہ عوام کا ہے اور پاکستان کا ہے، اپنی سیاست کے لئے وفاق اور اکائیوں میں لڑائی کا تاثر نہ دیں، آپ کا بٹن اڈیالہ سے دبتا ہے اور عوام جانتے ہیں کہ آپ پاکستان کے آئین اور وفاق پاکستان اور اکائیوں کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے پابند ہیں۔امیرمقام نے کہا کہ دس سال سے آپ خیبرپختونخوا میں مسلط ہیں، ساڑھے 300 ڈیم کہاں ہیں؟ دس سال میں ایک میگا واٹ بجلی میں اضافہ نہ کیا۔ کوئی اسپتال بنا نہ تعلیمی ادارہ ۔ صوبہ 10 کھرب سے زائد کا مقروض اور معاشی طورپر کنگال کردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختون خوا کو دس سال میں پاکستان کا سب سے مقروض صوبہ بنادیا ہے، بی آرٹی کا سالانہ خسارہ 6 ارب پر پہنچ چکا ہے، کرپشن میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی صوبے میں محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے ورکرز احتجاج کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر